کوئٹہ +چھتر: ضلع نصیرآباد تحصیل چھتر کے علاقہ میں دو مختلف بارودی سرنگوں کی دھماکے کی زد میں آنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر کے علاقہ پولیس تھانہ فل لیجی کی حدود گوٹھ کٹہ کے نزد ڈسپنسر محمد نواز ولد قوم کٹہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ۔راستے میں بچھائے گئے بارودی سرنگ پر چڑھ جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
دوسری واقع میں چرواہا شانو ولد ورنا قوم مرہٹہ بگٹی نزد بانڑی اپنے بھیڑ بکریاں چرارہا تھا ۔بارودی سرنگ پر چڑھ جانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کروانے اور زخمی کو طبی امدادکے لیئے ڈیرہ مراد سیول ہسپتال تک جانے کے لئے کئی گھنٹے لگ گئے ۔
ایمرجنسی میں طبی امداد دینے کے لیئے چھتر شہر میں کسی بھی قسم کا صحت کے ادارئے میں کوئی بھی ڈاکٹرموجود نہیں ہوتا ہے، ناہی ڈیرہ مراد جمالی یا دیگر شہروں تک لے جانے کے لیئے ایمبولنس گاڑی کی بھی سہولت بھی نہیں ہے ۔
چند سالوں سے کئی جانیں بارودی سرنگوں اور دہشت گردوں کے زد میں آ چکے ہیں کئی زخمی ہو کر معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں بلوچستان کے علاقے پنجگو رمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے محکمہ بی اینڈ آر کے ملازم کو قتل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق پنجگور کے تحصیل گچک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص خدا بخش کو قتل کر دیا مقتول محکمہ بی اینڈ آر کا ملازم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔