کراچی: پولیس نے نادرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرا لیا جب کہ مقابلے کے دوران 5 ڈاکو بھی ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق نادرن بائی پاس پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو بازیاب کرا لیا جب کہ کارروائی کے دوران مقابلے میں 5 اغوا کاروں کو بھی ہلاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل رکن سندھ اسمبلی مرتضی بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو ملیر کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔