|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2017

وڈھ :  وڈھ جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملازم گھر جاتے ہوئے اغوا بھائی کی مدیت میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وڈھ جوڈیشل مجسٹریٹ کا چوکیدار محمد انور ولد محمد قوم براہمزئی مینگل اپنے رشتہ دار کے ہمراہ اپنے سسر کے گھر سے واپس آرہے تھے کہ پہلے سے کھڑے مسلح افراد نے ان کو روکر زبردستی اپنے ساتھ اٹھا کر اغوا کرلیا ۔

مغوی کے خاندانی ذرائع کے مطابق محمد انور اپنے سسر کے گھر سے واپس آرہے تھے کہ ان کو لنگھڑجی کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے ہماری کسی سے دشمنی نہیں وڈھ پولیس تھانہ کے مطابق مغوی کے بھائی کے مدیت میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔