|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2017

کوئٹہ : سیکر ٹری زراعت بلوچستان عبدالرحمان بزدار نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تا جروں اور کسانوں کو بینکوں سے قرضے کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے ،بینک اپنی شرائط اور طر یقہ کار میں بلوچستان کے لئے خصوصی نرمی کریں ۔

بلوچستان میں کاروبار کے وسیع مواقع مو جود ہیں بینک ان سے فائدہ اٹھائیں ،انہوں نے یہ بات الائیڈ بینک کے زیر اہتمام سما ل اینڈ میڈیم انٹر پرائزز اور زراعت کے شعبوں میں الائیڈ بینک کی جانب شروع کئے جا نے والے پروگراموں کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطا ب کر تے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار کھوسہ، سابق اسپیکر میر ظہور کھو سہ ،کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹر یڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک ندیم کاسی ،کوئٹہ چیمبر آف کامر س کے سابق صدر اور ایگزیکٹو ممبر جما ل ترکئی ،چیف مینیجر اسٹیٹ بینک آف پا کستان کوئٹہ ساجد علی شاہ ،الائیڈ بینک کے گروپ چیف آصف بشیر اور زراعت و ایس ایم ای کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی مو جود تھی۔

،سیمینار سے خطا ب کر تے ہوئے سیکر ٹری زراعت نے کہا کہ الا ئیڈ بینک کی جانب سے زراعت اور سما ل اینڈ میڈیم انٹر پرائزز سے منسلک افراد کے لئے جو پروگرام شروع کئے گئے ہیں ان سے صوبے کی معیشت کو مثبت پیش رفت حاصل ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں اگر یہاں کے مقامی تاجروں کو آسا ن شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں تو اس سے بینکوں کو بھی فائدہ حا صل ہوگا ،دیگر بینکوں کو بھی چائیے کے وہ الائیڈ بینک کی طرز پر زراعت اور سما ل اینڈ میڈیم انٹر پرائزز سے منسلک افراد کے لئے اقدامات کریں ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پا کستان کوئٹہ کے چیف مینیجر ساجد علی شاہ نے کہا کہ سما ل اینڈ میڈیم انٹر پرائزز اور زراعت بلوچستان میں سرمایہ کاری کے دو اہم شعبے ہیں صوبے کے مختلف اضلاع میں ایسے پروگرام منعقد کر وانے سے یہاں کے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے الائیڈ بینک کے گروپ چیف آصف بشیر نے کہا کہ الائیڈ بینک بلوچستان میں سما ل اینڈ میڈیم انٹر پرائزز اور زراعت سے وابسطہ افراد کے لئے قرضوں کو فروغ دے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے بلوچستان کے لئے مختلف مالیا تی پروگرام شروع کئے جارہے ہیں ،جبکہ الائیڈ بینک اگلے ایک سال میں بلوچستان میں پانچ مزید شاخیں قائم کریگا انہوں نے کہا کہ الا ئیڈ بینک کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن میں 60ملین جبکہ بائی پاس پر 20ملین روپے پراپرٹی لون کے لئے فراہم کئے گئے ہیں اور مستقبل میں اس شرح پر بڑھا یا جائے گا ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کوئٹہ چیمبر آف کامر س کے سابق صدر اور ایگزیکٹو ممبر جما ل ترکئی نے بینکوں کی جانب سے تاجروں کو در پیش مسائل اور انکے حل کے لئے تجاویز فراہم کیں۔