خضدار : خضدار کو گیس کی سہولت کی عدم فراہمی اور میر اسرار اللہ خان زہری کی کوششوں سے منظور ہونے والے گیس پلانٹ کی عدم تنصیب کے خلاف بی این پی (عوامی ) کی جانب سے لگائی گئی تین روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اختتام پذیر جب تک گیس پلانٹ کی تنصیب شروع نہیں ہو گی ہم مختلف طریقوں سے احتجاج کرتے رئینگے ۔
اختتامی تقریب سے نور الدین چھٹہ اور منیر احمد زہری سمیت دیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق بی این پی (عوامی ) کے زیر اہتمام خضدار کے عوام کو گیس کی سہولت فراہم نہ کرنے اور گیس پلانٹ کی عدم تنصیب کے خلاف تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں تیسرے اور آخری روز نور الدین چھٹہ ،عبدالخالق شہنشاہ ،رئیس لشکری ،عبدالوہاب موسیانی ،رئیس علی حسن موسیانی ،محمد ادریس زہری ،محمد ایوب چنا ل ،شیخ سلمان ،عبدالطیف رخشانی ،عبدالرزاق اور محمد جان ساسولی نے حصہ لیا۔
تین روزہ ہڑتالی کیمپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے بی این پی کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر نورالدین چھٹہ ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری منیر احمد زہری ،محمد ادریس زہری ،رئیس علی حسن موسیانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں گیس پلانٹ کی منظوری بی این پی کے قائد میر اسرار اللہ خان زہری کی کوششوں سے ہوئی تھی مگر سال گزرنے کے باوجود متعلقہ ادارہ یہاں گیس پلانٹ کی تنصیب سے پس و پیش سے کام لے رہی ہے ۔
حالانکہ ہونا تو یہ چائیے تھا کہ خضدار شہر کو سوئی سدرن گیس سے منسلک کیا جاتا اگر وہ ممکن نہیں تو گیس پلانٹ کی منظوری ہونے کے باوجود تنصیب نہ کرنا یقیناًیہاں کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہیں بی این پی (عوامی ) ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے جہاں سیاسی مسائل اجاگر کی ہے وہی ہم نے عوامی مسائل کو بھی اولیت دی ہے ابتدائی طور پر ہم نے گیس پلانٹ کی عدم تنصیب کے خلاف تین روزہ علامتی بھوک ہڑتال کی جو آج اختتام پزیر ہوا ۔
اگر اس کے باوجود تنصیب کا کام شروع نہیں ہوتا تو ہم احتجاج کے مختلف طریقوں کو عمل شروع کرئینگے انہوں نے خضدار کے سیاسی سماجی کارکنا ن اور عوامی حلقوں کی جانب ہڑتال کیمپ کا دورہ کرنے اور بی این پی (عوامی) کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ بی این پی عوامی عوام کے مسائل کو اجاگر کرتی رہی گی
خضدار کو گیس کی فراہمی کیلئے بی این پی(عوامی)کا تین روز احتجاجی مہم ختم
وقتِ اشاعت : August 25 – 2017