اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائمقام صدر سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر نے جمعرات کے روزیہاں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جو کہ مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صوبائی صدر بھی ہیں نے پارٹی کے قائمقام صدر کو اُنکی تقرری پر مبارکباد پیش کی اورتوقع ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے اورصلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کوملکی سطح پر مزید مضبوط اورفعال بنائیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن)کوملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت میں ڈھالنے پر سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی امور کے حوالے سے محمدنوازشریف کی پالیسوں کا تسلسل برقراررکھاجائے گا ۔
دونوں رہنماؤں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)ایک مرتبہ پھر ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھرے گی اوراپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کابھرپوراعتماد حاصل کرے گی۔دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کیلئے بھرپوراقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔
یعقوب ناصر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ، آئندہ انتخابات میں ن لیگ ملک کی بڑی جماعت بن کر ابھر ے گی ،نواب زہری
وقتِ اشاعت : August 25 – 2017