کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی 11ویں برسی کے موقع پر آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے کارکن بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔
ترجمان نے تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر ہونے والی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔
ترجمان نے کہا کہ 27اگست بروز اتوار بگٹی ہاؤس فاطمہ جناح روڈ کوئٹہ میں شہید وطن نواب محمد اکبر خان بگٹی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا ترجمان نے تمام سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی ، وکلاء برادری ، ٹرانسپورٹرز ، طلباء تنظیموں ،صحافیوں اور تاجر برادری سے شرکت کی اپیل کی ہے۔