|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2017

کوئٹہ: کمشنر افغان ریفو جیز بر یگیڈ ئر ریٹا ئر مسعود خان کہا ہے کہ اس وقت افغان مہا جرین کی رجسٹریشن ایک اہم مسئلہ ہے ۔ پاکستان بھر میں 23 رجسٹریشن سنیٹرز تشکیل دئے گئے ہیں ۔پانچ سینٹر ز بلو چستان میں بنائے گئے ہیں ۔تاکہ افغان مہاجرین جو کہ غیر قانونی طورپر مقیم ہیں ان کو رجسٹرڈ کیا جا ئے ۔

جمعہ کے روز بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک محتا ط انداز ے کے مطابق لگتا ہے کہ بلو چستان میں اس وقت دو لا کھ کے قر یب افغان مہاجر ین موجو د ہیں ۔ایک لا ئحہ عمل کے بعد ہر افغان مہا جر کو ایک کارڈ دیا جائے گا جو کہ پاکستان میں ان کی شناخت ہو گی ۔

اس سے افغان مہا جرین کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کا بھی ازالہ ہو گا ۔اس کے علا وہ افغان مہاجر ین کو مختلف در جات میں تقسیم کیا گیا ہے اورافغان نیشنل لا ء بھی بنا یا جا ئے گا جس کی مزید تو سیع کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 8ماہ کے عر صے میں رجسٹر یشن کا عمل بھی مکمل ہو جا ئے گا ۔