|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2017

کوئٹہ: گو رنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بین الا قوامی اور خطے کے حالا ت میں تبدیلیوں نے معاشی و تجا رتی تر قی کے نئے اور غیر معمولی مو اقع پیدا کئے ہیں ضرورت اس با ت کی ہے کہ تمام تر توانا ئی کو بروئے کار لا کر اور دستیاب وسائل کو ضرورت کے مطابق جد ید خطوط پر استوار کر کے ان مواقعوں سے بھر پور استفاد ہ کیا جا ئے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں جمعہ کے روز گو رنر ہا ؤس کوئٹہ میں اسٹیٹ بینک آف پا کستان کے گو رنر طارق با جو ہ کی قیا دت میں ایک وفد سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ اس مو قع پر گو رنر نے کہاکہ بلو چستان میں پیدا ہو نے والے خوش ذائقہ پھلو ں اور میو ہ جا ت کی ما ر کیٹنگ ابھی تک مقامی منڈیوں تک محدود ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ یہ ای کا مر س کا دور ہے ہمیں بھی جد ید علوم اور سہو لتوں سے استفادہ کر تے ہو ئے اپنی بر آمد ات کو بڑھا نا ہو گا تاکہ زر مبادلہ میں خاطر خواہ اضا فہ ہو سکے ۔انہوں نے کہاکہ مختلف صو بوں میں زرعی فصلا ت مختلف اوقا ت میں آتی ہیں اگر بلو چستان میں ضرورت کے مطابق پانی دستیاب ہو اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے تو سال بھر ملک بھر میں زرعی اجنا س کی کو ئی کمی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں ایک جانب طویل خشک سالی اور دوسری طرف صو بے کے حصے کے پانی کی عدم فراہمی زراعت کی تر قی میں بڑی روکا وٹ ہے گورنر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے کہاکہ یہ ایک ترقیا تی منصو بہ ہے جو خطے میں معاشی جمو د کو تو ڑنے کے ساتھ ساتھ تمام علا قوں میں نسل انسانی کی مشترکہ تر قی کی راہ ہموار کر ئے گا ۔

انہوں نے کہاکہ ون بیلٹ ون روڈ پر وجیکٹ چینی قیا دت کا ایک اہم بین الاقوامی ویژن ہے جو اقوام عالم کو شاہراہو ں سمیت مختلف ذرائع سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کر دے گا ۔اس مو قع پر اسٹیٹ بینک آف پا کستان کے وفد نے گورنر بلوچستان کو بتایا کہ گز شتہ چند بر سوں میں نجی شعبے میں حو صلہ افزا ء پیش رفت سامنے آئی ہے اور اسٹیٹ بینک معا شی اور تجا رتی سر گر میوں کو مزید بہتر بنا نے کے لئے اقدامات کر رہا ہے جس میں ان کیلئے% 20فیصد کو ٹہ مختص کیا جا ئے گا ۔آخر میں مہمانان گرامی کے درمیان یا دگاری شیلڈ ز اور تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔