نوشکی : میونسپل کمیٹی کے چیر مین و بی این پی کے رہنما سردار منظور احمد پرکانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نوشکی میں سوئی سدرن گیس پچھلے 10 سالوں سے نوشکی کو مل رہی ہے مگر تاحال صارفین کی داد رسی اور شکایت کے لیے کوئی کسٹمر فسلیٹیشن سنٹر سی (سی ایف سی) کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔
جس کی وجہ سے عوام اور صارفینِ گیس پریشان ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں صارفین کی داد رسی کے لیے کوئی اسٹاف موجو د نہیں ہے۔ گیس پلانٹ سمیت دیگر انتظامی مسائل کے حل کے لیے تمام شہروں میں سی ایف سی موجود ہے مگر نوشکی میں تاحال اس ضمن میں خاطر خواہ اقدامات نہیں اُٹھائے گئے۔
نوشکی کے عوام کو سہولت دینے کے لیے کسٹمر فسلیٹیشن سنٹر کا قیام نا گزیر ہے۔ اس لیے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ فوری نوشکی میں سی ایف سی کا قیام عمل میں لانا چاہیے۔
نوشکی، سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کی داد رسی کرے ،منظور پرکانی
وقتِ اشاعت : August 28 – 2017