کوئٹہ: بلوچستان کے بے روزگار خواتین ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج کیا صوبائی وزیر صحت کی یقین دہانی پر بے روزگار خواتین ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا گزشتہ روزبلوچستان اسمبلی کے باہر بے روزگار خواتین ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق کے سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کیا کہ بے روزگار خواتین ڈاکٹروں کو روزگار فراہم کریں اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ، مشیر وزیراعلیٰ حاجی محمد خان لہڑی اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بے روزگار خواتین ڈاکٹروں کے پاس پہنچے اور ان سے ملاقات کی ۔
صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے بے روزگار خواتین ڈاکٹروں کو یقین دلائی کہ ان کو جلد روزگار کے مواقع دینگے اس لئے وہ اپنا احتجاج ختم کریں جبکہ بے روزگار خواتین ڈاکٹروں نے صوبائی وزیر صحت کی یقین دہانی پر اپنااحتجاج ختم کر دیا۔
بے روزگار خواتین ڈاکٹروں کا مطالبات کے حق میں اسمبلی کے باہر احتجاج
وقتِ اشاعت : August 29 – 2017