کوئٹہ: پنجگور اور ژوب میں بارودی سرنگ دھماکے دو افراد جاں بحق، سیکورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، خضدار میں دستی بم کا حملہ زیارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق سبی اور مچھ کے درمیان 132kvٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کی سب تحصیل گچک کے علاقے میں پک اپ گاڑی سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار دو افراد حمزہ عرف ناکام ولد خدا بخش اور خان محمد ولد شادیان خان جاں بحق جبکہ حمید اور مومن نامی دو افراد زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال منتقل کیا گیا ،ژوب سمبازہ روڈپر ورسلہ چیک پوسٹ کے قریب صاف پانی کے نالے میں نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے تین اہلکار الیاس،شاہداور عید الرحمان معمولی زخمی ہوئے جس کو فوری طور سمبازہ ونگ پہنچا دیے گئے یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سیکورٹی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار پینے کیلئے پانی بھرنے جارہے تھے۔
نامعلوم افراد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ واقع ایک گلی میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واقع کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی واقع سے متعلق پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
نا ناصاحب زیا رت کے علا قے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سو زو کی گاڑی پر اندھا دھند فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حافظ حا جی عبداللہ مو قع پر جاں بحق جبکہ 5سالہ بچے فاران اور حا جی بشیر زخمی ہو گئے جن میں سے بچے کی حا لت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے ،واقعہ کے بعد مقا می انتظا میہ نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
پنجگور بارودی سرنگ دھماکہ دو افراد جاں بحق ،خضدار میں دستی بم حملہ
وقتِ اشاعت : August 29 – 2017