کوئٹہ : طلباء تنظیموں کا کرپٹ وائس چانسلر اور نا اہ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلا ف بھوک ہڑتالی کیمپ آج 117واں روز بھی پریس کلب کے سامنے جاری رہا ۔
کیمپس میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنر ل منیر جالب بلوچ ،بی ایس او پجار کے سینئر صوبائی نائب صدر کریم بلوچ،پی ایس ایف کے ملک انعام کاکڑ ،ایم ایس ایف کے مرکزی چیئرمین ناظر لطیف ،حسین ترابی ،بی ایس او کے سی سی ممبر جعفر بلوچ ،ظاہر اسرا بلوچ ،عامر بلوچ اور دیگر نے وفد سے گفتگو کررتے ہوئے کہاہیں کہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور نااہل انتظامیہ طلباء تنظیموں کے کامیاب بھوک ہڑتالی کیمپ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ طلباء اسکے تمام منفی ہتھکنڈوں کے بے تاب کردیا ہیں ۔
عالیہ امتحانی سیز سول کو جس طرح بھیج کر انہوں نے اور نااہل انتظامیہ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ تب تک جاری رہے گا جت تک نہ ایل وی سی کو برطرف نہیں کیا جاتا جب تک سیکورٹی فیسوں کو کم نہیں کیاجائے گا اور تمام اپارٹمنٹس میں رشوت کو ختم نہیں کی جائے گی تمام طلبہ تنظیمون کا ہڑتال جاری رہے گا ہمارے کیمپ کو جلانے سے ہمارے حوصلے پس نہیں ہوئے اور آگے بھی نہیں ہونگے ۔
21اگست کے کامیاب سیمینار کے بعد پورے بلوچستان طلباء تنظیموں نے سیمینار منعقد کیے جائینگے اور پورے بلوچستان میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے اور اس طرح کے کرپٹ وائس چانسلر کو ہم برطرف کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس دفعہ بھی کامیاب ہونگے ۔
حوصلے پست نہیں ہوئے وائس چانسلر کی بر طرفی تک احتجاج جاری رہیگا،طلباء تنظیمیں
وقتِ اشاعت : August 30 – 2017