کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔ مزاحمت پر مغوی کے ساتھی کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
لیویز کے مطابق کیچ کے علاقے زاعمران میں بسد کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ایران سے ایرانی ڈیزل لیکر آنیوالی پک اپ گاڑی کو اسلحہ کے زور پر روکا اور اس میں سوار پنجگور کے علاقے دز پروم کے رہائشی وزیر ولد نذیر کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لئے گئے۔
واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے مغوی کے ساتھی عالم ولد محمد نور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہیں پیر اور ہاتھ پر گولیاں ماری گئی ہیں۔ واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
کیچ،نامعلوم افراد نے ایک شخص کو اغواء کر لیا
وقتِ اشاعت : August 31 – 2017