کو ئٹہ : حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار اور نافرمانی کا مرتکب پائے جانے پر محکمہ صحت بلوچستان نے 10ڈاکٹر ز کو معطل کر دیا ۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر وحید الرحمان ایچ ایم سی ( بی 18-) ڈی ڈی ایچ او پشین ، ڈاکٹر اسماعیل مینگل میڈیکل آفیسر ( بی17-) بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ ، ڈاکٹر حیات سینئر میڈیکل آفیسر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ ، ڈاکٹر ثاقب بٹ سینئر میڈیکل آفیسر سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ ،ڈاکٹر ثناء ریکی میڈیکل آفیسر ( بی 17-) ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات، ڈاکٹر غلام فاروق سی ایم او بینظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ تعیناتی کے منتطرڈاکٹر امن چنگیزی میڈیکل آفیسر ( بی 17-) ،
ڈاکٹر ولی عمر شاہ میڈیکل آفیسر ( بی 17-) مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک، ڈاکٹر شیر حسن میڈیکل آفیسر ( بی 17-)بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ اور ڈاکٹ غلام فاروق میڈیکل آفیسر ( بی 17-)بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ کو ٹراما سینٹر اینڈ ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ میں رپورٹ کرنے کے حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار اور نافرمانی کا مرتکب پائے جانے پر معطل کردیا گیا ہے۔