کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز سینئیر رہنماؤں ڈاکٹر منیر بلوچ، ملک فیصل دہوار، صوبائی نائب صدر سردار عاطف سنجرانی ، سردار نسیم ترین ، اقلیتی رہنما جبران اعظم ، نوشید مشرف، سنجے کمار اور خواتین ونگ کی رہنما اور کونسلر میٹروپولیٹن منورہ منیر اور دیگر وفود سے ملاقات کی ۔
صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ھوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی جس طرح ہمارے چیرمین نے پانامہ کو منطقی انجام تک پہنچایا اسی طرح ہم صوبے میں بھی ھونے والی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہے گے 70 سالوں سے بلوچستان کی عوام کو صرف قوم پرستی و مذہب پرستی کے نعروں سے ورغلا گیا ۔
بلوچستان کی زیادہ تر عوام آج تک پینے کے صاف سے بھی محروم ہے انہوں نے خواتین ونگ کی خواتین سے بات کرتے ھوئے کہا کہ بلوچستان کی خواتین بھی بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ھے ہم سب کومل کر اس کرپٹ مافیا اور سسٹم کا مقابلہ کرنا ھوگا انہوں نے مزید کہا کے مجھے یقین ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نئے اور پرانے کارکن مل کر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اب وقت آگیا ہے کہ ہم دن رات محنت کرکے بلوچستان کی عوام کو احساس دلائیں کہ بلوچستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے ۔
انہوں نے اقلیتی برداری کے وفد سے کہا کہ آپ کو بھی تمام پاکستانیوں کی طرح برابر کے حقوق حاصل ہے آپ ہمارے بھائی ھیں انشاء اللہ ہم سب محنت کرکے پاکستان تحریک انصاف کو صوبے کی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔
بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ قوم پرست اور مذہب پرستوں نے ورغلایا ہے،سردار یار محمدرند
![]()
وقتِ اشاعت : September 1 – 2017