کوئٹہ : مستونگ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا. لیویز کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کنڈ عمرانی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے سے ایک ٹرک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور اس کا ڈرائیور عصمت اللہ معمولی زخمی ہوا،قافلہ پنجگور جارہا تھا دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا پنجگور زعمران سے اغوا ہونے والے وزیر ولد نذیر کی لاش برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق زعمران کے علاقے بسد سے نا معلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے وزیر ولد نذیر کی لاش بسد کے پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئی ہے جسے مقامی انتظامیہ نے قبضے میں لیکر ورثا کے حوالے کردیا ۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ٹاور کے قریب دھماکے سے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے حبیب رانی میں پی ٹی سی ایل کے ٹاور کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے جزوی نقصان پہنچا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
مستونگ اور ڈیرہ بگٹی میں دھماکے،پنجگور سے مغوی کی لاش برآمد
![]()
وقتِ اشاعت : September 1 – 2017