کوئٹہ : احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے سا بق ڈی آ ئی جی پو لیس ریاض احمد کے 28کروڑ کے غیر قا نو نی اثا ثہ جا ت کو منجمد کر نے کے احکا ما ت جا ری کر دئیے ہیں ،جبکہ غیر قا نو نی اچا ثہ جا ت بنا نے کے الزام میں نیب نے ڈی آ ئی جی پو لیس ریاض احمد سمیت 15ملزمان کے خلا ف ایک اور سپلیمینٹری ریفرنس بھی دائر کر دی ہے جس پران نا مز د ملزمان کے جو گرفتار اور ضمانت پر نہیں کے نا قا بل ضمانت وارنٹ جا ری کر دئیے گئے ہیں ۔
گزشتہ روز احتساب عدا لت کو ئٹہ ون میں سا بق ڈی آ ئی جی پو لیس ریاض احمد کے28کروڑ روپے ما لیت کی غیر قا نو نی اثا ثہ جا ت کو منجمد کر نے کے حوا لے نیب نے استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر تے ہو ئے سا بق ڈی آ ئی جی پو لیس کے 28کروڑ روپے کے اثا ثہ جا ت منجمد کر نے کے احکا ما ت صا در کئے ۔یا د رہے اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل نیب بلو چستان عر فا ن منگی نے مذکو رہ اثاثہ جا ت کو منجمد کر نے کی ہدا یت کی تھی۔
دوسری جا نب غیر قا نو نی اثا ثہ جا ت بنا نے کے الزام میں قو می احتسا ب بیورو( نیب ) بلو چستان نے سنیئر پرا سیکیوٹر راشد زیبن گو لڑا کے توسط سے سا بق ڈی آئی جی پو لیس ریاض احمد سمیت 15ملزمان کے خلاف احتساب عدا لت کو ئٹہ ون میں ایک اور سپلیمنٹری ریفرنس دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے ملزما ن برضما نت اور گرفتار کے علا وہ دیگر تما م کے نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر نے کے بھی احکا ما ت جا ی کر دئیے ہیں۔
سابق ڈی آئی جی پولیس کے غیر قانونی اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت
![]()
وقتِ اشاعت : September 1 – 2017