لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں حصول انصاف کے لیے ان کے ورثا اور پیپلز پارٹی نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں حصول انصاف کے لیے ان کے ورثا اور پیپلز پارٹی نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا جب کہ بینظیر بھٹو، اکبر بگٹی، لال مسجد قتل عام اور ججز نظر بندی کے بڑے ملزم پرویز مشرف کے باہر جانے کا کریڈٹ دھرنا دینے اور دلوانے والوں کوجاتا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف نا اہلی کیس اور بینظیرقتل کیس کے نتائج نے نظام پر شبہات میں اضافہ کر دیا ہے اور پرویز مشرف پاکستان کے نظام عدل سے زیادہ طاقتور ثابت ہوئے۔