کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ تخریب کاری کے واقعہ میں گرنے والے 132KVٹرانسمیشن لائن کے متاثرہ 2ٹاوروں کی مرمت و بحالی کاکام مکمل کرلیاگیاہے۔
جس کے بعد اس ٹرانسمیشن لائن(یعنی 132KVسبی ۔کوئٹہ ڈبل سرکٹ) سے بجلی کی فراہمی بحالی کے بعد اب صورتحال معمول پرآگئی ہے اورصوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت سبی،بولان، مستونگ ،نوشکی، دالبندین، پشین اورقلعہ عبداللہ کے علاقوں میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کردی گئی ہے اب مذکورہ تمام علاقوں کے صارفین اُن کو پرانے شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کی رات کو نامعلوم تخریب کاروں نے سبی اورمچھ کے درمیان گوکرت کے علاقہ میں 132KVٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاورزدھماکہ خیز موادسے اُڑادئیے تھے جس کے باعث اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی معطل ہونے کی وجہ سے پیداہونے والی برقی قلت کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مستونگ، نوشکی، دالبندین، چمن، قلعہ عبداللہ اورپشین کے علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کے ذریعہ پورا کیا جارہا تھا۔ تاہم کیسکونے اس دوران بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ پرحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔