|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2017

کوئٹہ: ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت، احترام وجوش وخروش سے منائی جائے گی لاکھوں فرزندان تو حید سنت ابراہمی پر عمل پیرا ہو کر جانوروں کی قربانی کریں گے ۔

مساجد ، عید گا ہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے جس میں فرزندان تو حید نماز عید ادا کر نے کے بعد ملک وقوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی نماز عید کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تقریبا5 ہزار کے قریب سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ شہر کے داخلی، خارجی راستوں اور شہر میں قائم ناکوں پر چیکنگ بھی کی جائے گی اور پولیس دیگر سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ گشت بھی کرے گی ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں عید الاضحی مذہبی عقیدت احترام اور جوش وخروش سے منائی جائے گی عید گا ہوں کھلے میدانوں اور مساجد میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے جس میں لاکھوں فرزندان تو حید نماز عید ادا کرینگے ۔

عید ادا کرینگے کوئٹہ میں عید طوغی روڈ، جامعہ مسجد شہباز ٹاؤن، جامعہ مطلع العلوم وحدت کالونی، سائنس کالج گراؤنڈ، لیاقت پارک، ریلوے فٹبال گراؤنڈ، گورنمنٹ سنڈیمن ہائی سکول گراؤنڈ، جامعہ مسجد گول سٹیلائٹ ٹاؤن، مرکزی عید گاہ جیل روڈ ہدہ، عید گاہ جبل نور مغربی پاس، مولوی عبدالوارث جامع مسجد، ریلوے ہاکی گراؤنڈ سمیت دیگر مقامات پر بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہونگے جس میں لاکھوں فرزندان توحید نماز عید اداکرنے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائے گی ۔

نماز عید کے بعد فرزندان تو حید سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہو کر جانوروں کی قربانی کرینگے عید کے موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تقریبا5 ہزا رکے قریب جوانوں کو مساجد، امام بار گاہوں اور نماز عید کے مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ شہر کے داخلی، خارجی راستوں اور شہر میں قائم ناکوں پر سخت چیکنگ کے ساتھ ساتھ پولیس اور سیکورٹی اہلکار گشت بھی کرینگے ۔