کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام ظلم و تشدد پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
اقوام متحدہ اس بربریت پر کیوں خاموش ہے اقوام متحدہ کو اس کا فوراً نوٹس لینا چاہیے اور فوری طور پر امن فوج کو برما بھجوانا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی طور پر اس مسئلے کو اٹھائے اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے لئے موثر اقدامات کرے سردار یار محمد رند نے یہ گفتگو شوران میں عید ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہو ئے کی ۔
انہوں نے کہ چےئر مین عمران خان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں جس طرح برما میں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا اور زندہ جلایا جارہا ہے ۔
اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی چند دنوں میں ہزاروں لوگوں کو ناحق شہید کردیا گیا تمام اسلامی ممالک اس ظلم کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھائیں اور موثر اقدامات کریں۔