پنجگور: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی اور بلوچ قوم کو ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کرنا نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے ۔
2013 میں جب عوام نے نیشنل پارٹی کو خدمت کا موقع فراہم کیا تو نیشنل نے پہلی فہرست میں پنجگور کو امن کو بحال کرکے قومی اداروں کو فعال بنا کر عوام کی خدمت کیلئیگامزن کردیا اپنے حلقے میں بجلی صحت آبنوشی تعلیم زراعت پر کروڑوں روپے خرچ کرکے پنجگور کے اہم بنادی مسائل پر قابو پاکر 70 سال بعد پنجگور کو ترقی کی جانب گامزن کردیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں اپنی رہائش پنجگور میں عید کے روز ملاقاتیوں سے بات چیت اور نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی تحصیل کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی ایماندارانہ جدوجہد اور قیادت کی بے لوث عوام دوست پالیسیوں نے نیشنل پارٹی کو سندھ پنجاب اور کے پی کے میں بھی ایک منظم جماعت کے روپ میں متحارف کرایا ہے نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ دور حکومت میں بلوچستان کو استحکام اور روپوش سیاسی رہنماؤں کو سیاسی سرگرمی کا ماحول مہیا ہوا ہے ۔
نیشنل پارٹی اور انکی قیادت کی بہتر حکمت عملی کے نتیجے میں بلوچستان کی تباہ کن صورتحال قابو میں آکر لاپتہ نوجوانوں کا بازیابی اور بلوچستان سے مسخ شدہ لاشوں کی بدنماء داغ سے چھٹکارہ مل گیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان اور اس ملک کے پسے ہوئے طبقات کی آمنگوں کی ترجمان اور انکی حقوق کا محافظ ہے نیشنل پارٹی کی قیادت کا تعلق بھی متوسط اور پسے ہوئے طبقات سے تعلق رکھتا ہے جو مظلوموں کسانوں مزدوروں کی دکھ درد کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل پارٹی اور اسکی قیادت کیلئے اعزاز کی بات ہے نیشنل پارٹی کو بلوچستان سمیت سندھ پنجاب اور کے پی کے میں بھی بھر پور پزیرائی مل رہی ہے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں نیشنل پارٹی کے بے لوث قیادت کی رہنمائی کو قبول کرنے کیلئے عوام بے تاب ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری اور پارلیمانی سیاست بلوچ قوم اور بلوچستان کی مفادات کے منافی نہیں ہیں بشرطہ جمہوری اور قوم پرستانہ سیاست ذاتی علاقائی گروہی مفادات سے ہٹ کر عوام کی مفادات کیلئے ہوں نیشنل پارٹی کو جب بھی بلوچستان کی خدمت کا موقع ملا ہے ۔
نیشنل پارٹی بھر پور انداز میں عوام اور بلوچستان کی خدمت کرکے سرخ روح ہوا ہے مکران سمیت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں جب بھی کوئی ترقیاتی عمل نظروں میں دیکھائی دیتا ہے ۔
وہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد اور انکی نمائندوں کی حقیقی عوام سے ہوئی ہے انہوں نے واضع کیا کہ یہ نیشنل پارٹی کی بہتر سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ بلوچستان کے لگے ہوئے آگ کو بجھانے میں مدد ملی اور مزکرات کا ماحول پیدا ہوکر بعض لاپتہ نوجوان بازیاب اور بلوچستان سے مسخ شدہ لاشوں کی ویرانوں میں برآمدگی کا بد نما داغ سے چھٹکارہ مل گیا ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پر الزام لگانے والے بھی وزرات اعلی اور وزارتوں کے مزے چھکتے رہے ہیں انکے پاس بھی بلوچستان کے اختیارات استعمال کرنے کا موقع دستیاب تھے ۔
انہوں نے کیوں اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کیا کیوں بلوچستان کے سلگھتے مسائل پر کردار ادا کرنے کے بجائے اپنی جان اور سرمایہ کو بچانے کیلئے بلوچستان کے عوام کو اگ کے جھنکوں میں ڈال کر بیرون ملک فرار اختیار کرنے کو ترجیح دیا نیشنل پارٹی نے کھبی بھی بلوچستان کے عوام دوکھے میں رکھ کر سیاست نہیں کی ہے ہمیشہ سچائی اور صاف ستھری سیاست کو ترجیح دیکر خود کو عوام کے ساتھ رہنے کو بہتر سمجھایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کسی سیاسی و قوم پرست جماعت کے خلاگ نہیں ہے نیشنل پارٹی نے بلوچستان کی مفاد کی خاطر دوسروں کی کردار کشی کے بجائے بلوچستان کے عوامی خدمت کو فوقیت دیا ہے ۔