|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2017

کوئٹہ: بارکھان میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ مستونگ میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بارکھان کے علاقے کنڈیالی میں پولیس نے مطلوب ملزمان لعل محمد عرف کالا اورلعل خان عرف لالو پسران اللہ بخش کھیتران کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا۔

اس دوران گھر میں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم لعل خان عرف لالو مارا گیا جبکہ ملزم لعل محمد عرف کالا موقع سے فرار ہوگیا۔ علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے علی بخش شاہوانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔