خضدار : نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق سنیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں ایک قوم پر ست جماعت ہے ہم نے بلوچستان کے قومی حقوق کے لئے ہمیشہ سے مؤ ثر آواز بلند کیا ہے ۔
بلوچستان کے ساحل و وسائل کے بارے میں نیشنل پارٹی کا موقف ہمیشہ ایک رہی ہے کہ یہاں کے وسائل قدرت کی جانب سے بلوچستانی قوم کو عطا کی گئی ہیں لہذا ان سے افادہ و استفادہ بھی اس قوم کا حق ہے دست قدرت نے تیل و گیس تانبے کرو مائٹ اور سونے کے ذخائر کے ساتھ 9 سو کلو میٹر کا گرم سمندر کا ساحل بھی بلوچستان کے پاس ہے جودنیا کے جدید ضروریات میں انتہائی اہم ہیں لیکن دوسری جانب بلوچستان میں پائی جانے والی غربت انتہائی افسوس ناک ہے بلوچ قومی عمائدین کو اس بارے میں مشترکہ جدو جہد کرنے و موقف اپنانے کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار میر طاہر بزنجو خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر طاہر بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قوم پر ست نظریاتی جماعت ہے جس کی نظریہ و فکر ایشا کا ایک عظیم مفکر میر غوث بخش بزنجو مرحوم کا قومی جذبہ شامل ہے میر غوچ بخش بزنجو نے بلوچ قوم کے فروعی اختلافات کو بھلانے قبیلوں و ٹو لیوں سے ان کو نکالنے ان کو ایک عظیم قوم بنانے کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردیا تھا ان کا موقف تھا کہ جب تک ہم متحد نہیں ہونگیں بلوچستان کی ملکیت کا حصول ایک خواب ہوگی جس کا تجربہ ہمیں گذشتہ 70 سالوں میں ہوا جبکہ ہماری دشمن ہم کو ٹو لیوں میں تقسیم کرکے دوسری جانب وہ ہمارے ان اختلافات سے فائدہ اٹھا کر ہمیں ہر قسم کی حقوق سے محروم رکھا ۔
میر طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی سر زمین وسائل اس قدر زیادہ ہے کہ اس دہرتی پر ان وسائل کا ایک حصہ خرچ کرکے بلوچستان کو سونے کا چڑیا بنایا جا سکتا ہے یہاں کی آبادی ڈیڑھ کروڑ سے بھی کم ہے لیکن یہاں بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے ہزاروں نوجوان اعلی ٰ تعلیم کے ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر در بدر پھر رہے ہیں ۔
تعلیم و صحت انسانی زندگی کی بنیادی سہولتوں کا شدید فقدان ہے یہاں کی غربت کو دیکھ کر پتھر کا زمانہ یا دآجاتی ہے میر طاہر بزنجو نے کہا کہ ان مسائل و مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ آپس کی اختلافات کو ختم کرکے متحد ہونے میں ہے اسی کے لئے میر غوث بخش نے اپنی پوری زندگی وقف کیا تھا آج بھی نیشنل پارٹی میر صاحب کے اس فلسفہ پر کار بند ہے ہم بلوچستان کے تمام قوم پر ست جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے قومی حقوق کے لئے ون ایجنڈا تشکیل دیں اس اتحاد میں نیشنل پارٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔
ساحلی اور وسائل بارے نیشنل پارٹی کے موقف واضح ہے،طاہر بزنجو
وقتِ اشاعت : September 6 – 2017