|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2017

گوادر : صوبہ بلوچستان میں گوادر پورٹ پر مزید دو کرینیں نصب کردی گئیں جس کے بعد پورٹ پر یومیہ کنٹینر منتقل کرنے کی تعداد میں مزید 1500 کنٹینرز کا اضافہ ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی نے کراچی سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں نصب کی جانے والی کرینیں کنٹینرز کو براہ راست برتھ پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گوادر پورٹ پر مزید دو کرینوں کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے یومیہ مزید 1500 کنٹینرز پورٹ پر منتقل کیے جاسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ پورٹ کے آغاز کے پہلے سال میں ممکنہ طور پر ڈیڑھ لاکھ کنٹینرز کو منتقل کیے جائیں گے۔