کوئٹہ: جامعہ بلوچستان اوراگڈر یونیورسٹی ترکی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔ جامعہ بلوچستان کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور ڈائریکٹر کیسواب پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود طارق نے اپنے دورہ ترکی کے موقع پر گڈر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں اداروں کے درمیان یہ طے پایا گیا کہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ جس کے تحت اگڈر یونیورسٹی ترکی ریسرچ اور تحقیق میں جامعہ بلوچستان کیسواب کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔
اس سلسلے میں دونوں جامعات کے طلباء و طالبات اور اساتذہ ایک دوسرے جامعات کا دورہ کریں گے اور تحقیق کے حوالے سے ایک دوسری سے استفادہ کریں گے اور ریسرچ اشتراک سے مطلق تجاویز دیں گے۔ اس سلسلے میں اگڈر یونیورسٹی ترکی کے چانسلر اور جامعہ بلوچستان کے رجسٹرار نے معائدہ پر دستخط کئے۔
جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر جاوید اقبال نے رجسٹرار اور ڈائریکٹر کیسواب پروفیسر ڈاکٹر مسعود طارق کیانی کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس معائدے سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان ریسرچ اور ڈویلپمنٹ میں خاص ترقی ہوگی اور طلبہ و اساتذہ اس پروگرام سے استفادہ کریں گے۔
جامعہ بلوچستان اوراگڈر یونیورسٹی ترکی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط
وقتِ اشاعت : September 6 – 2017