|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2017

کوئٹہ : محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق امن وامان کی موجودہ صورتحال کے تحت عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ضلع کوئٹہ کی حدودمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ،اسلحہ کی نمائش اورلیکرچلنے پردفعہ 144کے تحت فوری طورپر پابندی عائد کردی گئی ہے جو 15ستمبر2017ء تک نافذالعمل رہے گی۔