کو ئٹہ+کوہلو+کچلاک (آئی این پی )انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ آزادی ہر دن قیمت مانگتی ہے جسے اس دھرتی کے بیٹے جو نوں کے نذرا نے دے کر ادا کر رہے ہیں ،پاکستان کی دفاع اس کے 22کروڑ عوام ہیں جو اس کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔
ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ قبرستان میں یو م دفا ع کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پرصوبائی وزرا اور لواحقین شہدا بھی مو جو د تھے ۔ انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہاہم اس دھرتی کے شہدا اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
آزادی ہر دن قیمت مانگتی ہے جسے اس دھرتی کے بیٹے جانیں قربان کر کے ادا کر رہے ہیں پاکستان کی دفاع اس کے 22 کروڑ عوام ہیں جو اس کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ بزدل دشمنوں کا مقا بلہ کر رہے ہیں بلکہ اس سلسلے میں عوام ،حکومت اور فورسزا یک پیج پر ہیں اسی لئے تو دشمنوں کے نا پا ک اور مذمو م مقاصد ہمیشہ سے ہی نا کا م ہو تے چلے آ ئے ہیں۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے شہدا کے قبروں پر پھول چڑھائے ۔علا وہ ازیں کاسی قبرستان میں سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہید عبدالمنصور کاکڑ کی قبر پر ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے پھول چڑھائے اور ان کی در جا ت بلندی کے لئے فاتحہ پڑھی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق ، اے سی سٹی بتول اسدی، لیویز آفیسران ،شہید منصور کاکڑ کے بھائی اور بیٹے بھی مو جو د تھے ۔
اس سے قبل لیویز کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔دریں اثنا ء کچلاک میں بھی یوم دفاع پاکستان اور شہدا وطن کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا بلکہ ڈی ایس پی کچلاک تنویر حسین، ایس ایچ او کچلاک امین جعفر،ایس ایچ او نیو کچلاک سید نقیب اللہ آغا،سیاسی وقبائلی رہنما ملک عبدالمجید کاکڑ،سماجی رہنما ڈاکٹر حاجی نذرمحمد سنزرخیل،محمد ہارون خان کاکڑ،خطیب جامع مسجد کچلاک ،پولیس تھانہ مولوی محمد ہاشم،شہید ایس ایچ او عبدالرحیم کے بھائی محمود خان،حکیم خان محمد عمران،ایف سی صوبیدار میجر محمد حنیف،صوبیدار ثنااللہ خان،اسپیشل برانچ اہلکار عبدالحد اور دیگر نے شہید ایس ایچ او عبدالرحیم اور شہید پولیس اہلکا ر کلاخان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی درجا ت بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہدا نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور ملک کی سرحدات کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں وہ خود تو ہمیشہ ہمیشہ امر ہوگئے لیکن امن کو سبوتاژ کر نے اور ملکی سرحدات کی حفاظت کا ان کا مشن آج بھی قائم و دائم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی شہادت کے دن منانے کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف ہیں اور ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہیں اس کے ساتھ کو ہلو میں بھی میوندرائفلز کے کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل امجد محمود نے آئی جی ایف سی نارتھ کی جانب سے شہدا کی یاد پر پھولوں کا گلدستہ رکھا بلکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔
پاکستان کی دفاع 22کروڑ عوام ہیں دشمن کو ہمیشہ ناکامی ہوگی،آئی جی ایف سی
وقتِ اشاعت : September 7 – 2017