|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2017

 اسلام آباد: نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس کی منظوری دیدی ہے۔

 نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا، ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 ریفرنس پیش کیے گیے جس کی بورڈ نے منظوری دیدی ہے، منظور کیے گئے ریفرنسز میں شریف خاندان کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس شامل ہیں۔ نیب نے چاروں ریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تیار کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد یہ ریفرنسز مختلف شہروں کی احتساب عدالتوں میں دائر کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف پاناما ریفرنسز عدالت بھجوانے کے لئے نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس گزشتہ دن ہونا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔