کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز اور حسا س ادارے کی کاروائیاں دہشتگرد تنظیم انصار الشریعہ سے تعلق کے شبے میں دو افراد گرفتار ۔
سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ کوئٹہ اور پشین میں الگ الگ کاروائیوں کے دوران انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے جامعہ کراچی کے سابق پروفیسر مشتاق اور مفتی حبیب کو گرفتار کرلیا ،ذرائع کے مطابق مفتی حبیب کراچی اور حیدرآباد میں مدرسے چلاتا تھا اور انصار الشر یعہ کے گرفتا ر ہونے والے دہشتگروں نے انہی مدرسوں سے تعلیم حاصل کی۔
واضع رہے ایم کیو ایم پا کستان کے رہنما ء اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قاتلا نہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے انصار الشریعہ پا کستان کے سربراہ سمیت متعدد افراد کو کراچی سے گرفتار کیا تھا ۔
کوئٹہ اور پشین میں انصار الشریعہ سے تعلق کے شبے میں دو افراد گرفتار
![]()
وقتِ اشاعت : September 7 – 2017