کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص نے آج 8 ستمبر جمعہ کو روہینگا مسلمانوں پر مظالم اور نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا اور 14,15 ستمبر ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔
تمام اسلامی ممالک مسلمان اور اسلام کے ناطے ان مظالم پر سفارتی تعلقات ختم کر کے لاکھوں انسان آج درندگیت وحثیت سے ہجرت کر رہے ہیں اور ہزاروں مسلمان کو قتل کئے گئے اور خواتین کی عصمت دریال ہو رہی ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے خاموش تماشائی بن چکے ہیں ۔
مسلم دنیا کے حکمران مفادات اور اقتدار کے خاطر بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں پوری امت مسلمہ جسد واحد کے مانند بتلایا گیا ہے جس کی کسی عضو کو کوئی تکلیف پہنچے توپوری جحم بیقرار اور بے چین ہو جاتی ہے پوری دنیا پر امریکہ نے مظالم کی آگ جلائی ہے اور مسلمان خواب غفلت میں سوئے ہیں انہوں نیکہاکہ آنگ سان سوچی فوج کے ساتھ ملکر منصوبے کے تحت مسلمانوں پر گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔
آج وہاں مسلمان ریاستی جبر کا سامنا کررہا ہے اور عوتوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں ہو رہی ہے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ان مظالم کے خلاف ہو کر آج یوم احتجاج منائے اور 15,14 ستمبر مظاہروں کے لئے جمعیت نظریاتی کے تمام ورکر آج سے تیاری شروع کریں ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روز اول سے لے کر قیادت تک و باطل کے معر کے جاری رہینگے لیکن فتح آخر حق کی ہونگے مفادات اور خوف کی خاطر بڑے بڑے شخصیات اور جماعتیں باطل کی طرف مائل ہو رہے ہیں لیکن ان شخصیات اور جماعتوں کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ حق کے ساتھ دینے والے ہمیشہ سرخرو رہینگے اور تاقیامت ان کی کارنامے اور قربانیاں یاد رکھی جائینگی ظالم اور طاغوتی قوتوں کے خلاف صدائے حق بلند کرنا جہاد ہے ۔
سامراجی اور استعماری قوتوں کی غرور جب بھی سر پر چڑھ چکی ہے اور امت مسلمہ کے خلاف میدان میں نکل چکے ہیں تو ہمارے اکابرین نے بھی مقابلے کے میدان کو خالی نہیں چھوڑا بر صغیر میں مسلمانوں پر آزادی کا سورج طلوع ہونا ہمارے اکابرین کی قربانیوں کے ثمرات ہے پھانسیوں کو تو قبول کر لئے لیکن باطل ے سامنے سر جھکانا کو کبھی قبول نہیں کیا امت مسلمہ کی آزادی و حریت لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے ان قربانیوں کی بدولت فرنگی سودیت یونین کو شکست اور ذلت سے دوچار کئے آج امریکہ کی شکست کے دن آ چکے ہیں ۔
اپنی شکست کو دیکھ کر آج پاکستان اور اسلامی ممالک کو دھمکیاں دے رہے ہیں ان پروپیگنڈوں اور الزامات سے اپنے شکست کو نہیں چھپا سکتی ہے مجاہدین اسلام نے ان کے بوریا بستر گول کر دیئے اب مجاہدین سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے ڈونلڈ ٹرمپ حواس کھو چکے ہیں کہ پاکستان پر حملے کی تصور کرتے ہیں اس قوم کا بچہ بچہ اسلام اور ملک کا دفاع کرینگے اور یہاں کسی ناپاک قدم کو جمنے نہیں دینگے ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افسوس ہے کہ آج امریکہ مردہ باد اور امریکہ مخالف بیانات سے قوم پرستوں کو تکلیف ہو رہی ہے روس کے بعد امریکہ کے ہمدردیاں کو اپنے لئے حاصل کئے اور قوم و ملت کے بجائے امریکہ کے ترجمان رہے لاکھوں افغان شہداء اور ہزاروں قیدیوں کے صعوبتوں اور تکلیفوں پر ان کو کوئی احساس نہیں ہوا اگر آج ایک امریکہ کے جھنڈا یا ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلا نذر آتش ہو رہے ہیں تو پھر بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے قوم نے ان ملت فروشوں اور ضمیر فروشوں کو پہچان لیا ہے کہ ہمیشہ یہ استعماری اور سامراجی قوتوں کے غلام رہے ہیں ۔
روسی یتیم آج امریکی یتیم بن چکے ہیں ہم نے پہلے ان کو کہا تھا کہ اب نئے آقا کی تلاش کرو انہوں نے کہاکہ آج مسلمان دنیا کے کونے کونے میں قیادت کی فقدان سے ظلم وستم کے شکار ہے یہاں تک کہ آج ہمارے مقدس مقامات حرمین شریفین پر حملے کی دھمکیاں مل رہی ہے ۔
امت مسلمہ خواب غفلت کے چادر کو پھینک کر ظالم اور طاغوت کا راستہ روک لے حکمران مزید غلامی چھوڑ دے اپنے مسلمان بھائیوں خواہ وہ بر ما میں ہو یا کشمیر افغانستان میں ہو یا عراق میں ان کی مدد کرے اور برما کے حکومت سے احتجاجی طور پر سفارتی تعلقات ختم کرے۔