جعفرآباد: رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ 2018الیکشن کاسال ہے ہرپارٹی اپنی صف بندی میں لگی ہوئی ہے مستقبل میں دنیا پانی اور خوراک کے گرد گھومے گی بلوچستان پانی بچائے، فوڈ باسکٹ ٹو بلوچستان خوراک کے لیئے پہل کریں ۔
پنجاپ میں رکن قومی اسمبلی زیادہ ہیں اسکیمات تیزی سے بنتے ہیں سینٹ اتنی بااختیار نہیں ہے ہم سلو ہیں ہماری نمائندے نیشنل اسمبلی میں متحرک ہونگے توچیزیں صحیح ہوجائیں گی۔
اِن خیالات کا اظہار میر جان محمد جمالی نے اپنی رہائش گاہ میں جعفرآباد میڈیا گروپ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنکا کہنا تھا کہ 1991میں ارساکارڈ ہوا تھا کہ بلوچستان کے حصے کو اُسکا پورا پانی نہیں مل سکے گا اُس وقت کچھی کینال کا پرپوزدیا گیا 12فیصد پانی دریائے سندھ کا ایک معاہدے کے تحت ملتا تھا اُس وقت یہ باتیں ہوئیں عمل درآمد ہوتے ہوتے کچھی کینال فیز ون 2017میں اِسکی اوپننگ ہونے لگی ہے ۔
پوری ایک نسل ہماری ختم ہوگئی ہے پچیس سال ایک نسل کودیئے جاتے ہیں 26ویں سال میں آپ پانی دینے لگے ہیں اور وہ بھی ڈیرہ بگٹی تک جس میں 72ہزار ایکڑسے زائد آباد ہوں گی جبکہ یہ پروگرام تھا 7لاکھ 13ہزار ایکڑ کا ڈیرہ مراد جمالی سے سبی اورجھل مگسی تک ہمارے پلا ن ہے ، ہماری 45لاکھ ایکڑ زمین غیرآبادپڑی ہوئی ہے ۔
موجودہ وزیرعظم شایدخاقان عباسی نے کہا تو ہے کہ سیکنڈ فیز میں اِس پر عمل درآمد کیا جائیگالیکن لگتا ہے کہ انتظار میں ہماری ایک اور نسل ختم ہوجائے گی مستقبل میں دنیا پانی اور خوراک کے گرد گھومے گی یہ وہ علاقہ ہے باسکٹ ٹو بلوچستان تیزی دکھائے حکومت اور اپنے پانی کی ضرورت محسوس کریں پہل کریں پانی بچائیں پانی کی سورس کواویل کریں جب پہاڑی ریلے آتے ہیں فوڈ پیدا کریں گندم اچھی ہوگی اس سے اچھا چارہ حاصل ہوگا اور ہمارے حیوان صحتمند ہوں گے سی پیک کے روڈ آئیں گے ۔
بلوچستان گوادر پورٹ کا 18ویں ترمیم کے بعد جو ہمارا حصہ ہے ہمیں ملے گا جو اسلام آباد کا ہے اُسے ملے گا لیکن ابھی این ایف سی ایوارڈ ہوا پچھلا بھی ہونا ہے اس میں اکثر فنڈز اب صوبوں کو جارہے ہیں ابھی وفاق کے پاس اتنے فنڈز نہیں ہیں پیرائٹیز تبدیل ہوجاتی ہیں ہمارا سب سے بڑا صوبہ اب پنجاپ ہے مستقبل میں بھی اُس کے زیادہ ایم این اے آنے لگے ہیں ۔
اُسکی نمائندگی نیشنل اسمبلی میں زیادہ ہونے لگی ہے سینٹ اب اتنا بااختیار نہیں ہے وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں بہت تیزی سے اسکیمات لیتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاپ بہت تگڑا آدمی ہے بہت تیزی سے ایمپلیمنٹ کرتا ہے ہم سست ہیں ہماری نمائندگی نیشنل اسمبلی میں افیکٹیو ہوگی تو چیزیں خود بخود درستگی کی جانب جائیں گی ۔