کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر قرض واپس نہ کرنے پر قرض دار کے بڑے بھائی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر فیروز آباد میں 45سالہ حاجی نیازاللہ ولد حاجی گل گنور جتوئی سکنہ کلی فیروز آباد سبزل روڈ کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ چند گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ لین دین کا تنازع ہے۔ فیروز خان ولد امیر بخش جتوئی نامی ملزم کا مقتول کے بھائی پر قرض تھا۔ گزشتہ روز قرض واپس نہ کرنے کے معاملے پر دونوں افراد میں جھگڑا ہوگیا اس دوران ملزم نے حاجی نیازاللہ کا گلہ گھونٹ دیا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا اور بعد ازاں ان کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
کوئٹہ لین دین کے تنازعے پر ایک شخص قتل
وقتِ اشاعت : September 8 – 2017