|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2017

کوئٹہ: مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیر علی محمد ابو ب سمیت چار افراد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ تنظیم کے صوبائی ترجمان عصمت اللہ سالم کے مطابق مولانا علی محمد ابو تراب کوئٹہ سے کراچی جانے کیلئے ایئر پورٹ کی طرف جارہے تھے۔ 

وہ ہفتہ کو گھر سے دوپہر ایک بجے روانہ ہوئے ۔ ان کے ہمراہ ان کا بیٹا عبدالحمید، سیکریٹری عبدالستار، محافظ یعقوب بھی تھے ۔اس کے چند گھنٹے بعد مولانا ابو تراب کی لینڈ کروزر گاڑی ایئر پورٹ روڈ پر تھانے سے کچھ فاصلے پر پھاٹک کے قریب سے ملی ۔گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا۔ 

چاروں افراد کے موبائل فون نمبر بند ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ مولانا علی محمد ابو تراب سمیت چار افراد کو نامعلوم افراد گاڑی سے اتار کر اپنے ہمراہ لے گئے۔