|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2017

کوئٹہ: سیکر ٹری خزانہ اکبر حسین درانی کی زیر صدارت سو ل ہسپتال کو ئٹہ ٹر اما سینٹر کی ری ویمپنگ کی مجمو عی کا ر کر دگی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہو ا ۔اجلاس میں سیکر ٹری صحت عصمت اللہ کا کڑ ،ایڈیشنل سیکرٹری صحت حا فظ محمد طاہر و عبدالرؤ ف بلو چ و ڈپٹی سیکر ٹری آئی ٹی بشیر احمد و ایم ایس سو ل ہسپتال ڈاکٹر فرید سمالا نی ،ڈا ئریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر فہیم کے علا وہ متعلقہ حکام نے شر کت کی ۔

اجلا س میں سو ل ہسپتال و ٹرا ما سنیٹر میں اس بات پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو آؤ ٹ سو ر س کیا جا ئے تاکہ صفا ئی کی مجمو عی صورتحال اورطبی فضلے کو صیحح طو ر پر ٹھکا نے لگایا جا ئے ۔اجلا س نے لفٹ سسٹم کو بھی پر ائیو یٹ ادارے سے چلا نے کی سفا رش کی۔ 

اجلا س کو محکمہ صحت کے حکام نے بتا یا کہ سول ہسپتال اور ٹراما سنیٹر میں طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے حوالے سے مو ثر اقدا ما ت اُٹھا ئے جا رہے ہیں جبکہ سیکو رٹی کے لئے بھی مناسب اقدا ما ت نا گز یر ہیں ۔اور اس حوالے سے متعلقہ سیکو رٹی کمپنی کو مزید سخت اقداما ت اٹھا نے کیلئے کہا گیا ہے۔

اجلا س میں اس با ت کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر کو جد ید طرز پر چلا نے کے لئے ادویا ت طبی آلا ت ومشینری کی فراہمی ومکمل فعا لیت انتہا ئی ضروری ہے اور اس کے لئے ٹیکنیکل با ئیو ایجنسیز کی خدما ت بھی حا صل کی جا ئیں ۔

سیکر ٹری خزانہ نے متعلقہ حکام کو اجلا س کے فیصلے کے تنا ظر میں ہد ایا ت جاری کرتے ہو ئے کہاکہ ایک جدید ایمبو لینس سر وس کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے ضروری ہے کہ متعلقہ حکام پنجاب کے ایمر جنسی ریسکو سنیٹر 1122کے طر ز پر ایمبو لینس سروس کے لئے سمر ی ارسال کر یں تاکہ اس پر اقداما ت اٹھا ئے جائیں انہوں نے بتایا کہ موجو دہ صو بائی حکومت شعبہ صحت میں بہتر ی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے ۔