|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2017

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن کے عوام نے جن جن پارٹیوں کو ووٹ دیا انہیں کامیاب کرایا۔

انہوں نے یہاں کے عوام کیلئے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا آج بھی چمن کے عوام تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اصغر اچکزئی صحت، تعلیم، پینے پانی، بجلی، ذرائع آمدورفت نا پید ہیں ۔

امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے یہاں کے شریف النفس عوام سے دشمن عناصر کے رحم وکرم پر ہیں عوامی نیشنل پارٹی حقیقی قوم دوست جمہوریت پسند جماعت کی حیثیت سے بر سر اقتدار آکر دیرینہ حل طلب مسائل حل کرائیگی پشتون زعماء کی فکر با چا خان سے وابستگی حقیقی تبدیلی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلدارہ باغچہ محلہ کریم آباد چمن میں شمولیتی تقریب خطاب کے دوران کیا ۔

تقریب سے تحصیل چمن صدر گل باران افغان، بابو رزاق، عبدالصادق کاریزوال، عبدالصادق ناراض، حاجی لائی نورزئی، محمد اشرف اور کلیم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی لائی نورزئی، حاجی عبدالصمد اور حاجی لالا نورزئی کی قیادت میں40 افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اصغر خان اچکزئی نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے کا دوررس اثرات مرتب ہوگا پشتون اولس کو ادراک ہو رہی ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے جن جماعتوں نے پشتونوں سے ووٹ لیا وہ آج ان کے سامنے ہیں وہ عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ پشتون اولس کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی کی برحق سیاست درست موقف اور جراتمندانہ قیادت پر مرکوز ہو چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پارٹی پشتونخوا کی طرح یہاں بھی تعلیمی اداروں کا جال ، دیرینہ حل طلب مسائل مسائل حل کرائیگی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ 3 سو ارب روپے قلعہ عبداللہ آچکے یہ کہاں خرچ لوئے کونسے مسئلے ان سے حل کرائے گئے کسی کو کچھ پتہ نہیں آج بھی چمن شہر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں امن وامان کی مخدوش صورتحال سے تاجر پیشہ افراد ذہنی تناؤ کا شکار ہے ۔

دوسری جانب بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوا قابل محنتی بے روزگار نوجوان در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لہٰذا یہ صورتحال ہم اور آپ سے ادراک کرنے کا تقاضا کر تی ہے اگر پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا تو پارٹی پہلی فرصت میں یہاں کے حل طلب دیرینہ مسائل حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔