|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2017

کوئٹہ :  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 18 ستمبر سے پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 24 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں سیکورٹی اور رضا کاروں کی ٹیموں کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 18 ستمبر کو صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائے جائیں گے ۔

اس سلسلے میں سیکورٹی اور قطرے پلانے والے ٹیموں کی تشکیل کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ یاد رہے کہ رواں سال کے دوران بلوچستان میں اب تک پولیو کا ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہے ۔