|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2017

راولپنڈی: پاک فوج نے خیبرپختونخوا ،فاٹا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے آپریشن رد الفساد کے تحت خیبرپختونخوا اور فاٹاکے مختلف علاقوں ، خیبر ایجنسی ،اتوخیل، اور اپردیر جبکہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے زیر استعمال مشین گنیں ،راکٹ لانچرز، دھماکہ خیز مواد، دستی بم و دیگر دیگراسلحہ سمیت جدید مواصلاتی آلات برآمد کرلئے۔

آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج نے جوانوں نے کارروائیوں کے دوران بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔