پنجگور: پنجگور باسی مٹھائی کھانے سے ایک ہی فیملی کے 76افراد کی حالت غیر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ۔
صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کا ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے متاثریں کو طبی امداد دی گئی عوامی شکایت پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مظہر بلوچ اور اے ایس آئی پولیس افتخار بلوچ کا بیکری پر چھاپہ باسی اور غیر معیاری اشیاء ضبط ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ شادی کی ایک تقریب میں باسی اور غیر معیاری لڈو کھانے سے ایک ہی فیملی کے 76 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
متاثرہ افراد میں بچے بھی شامل تھے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ چئیرمین عبدالمالک صالح بلوچ اطلاع ملتے ہی فورآ ہسپتال کا دورہ کرکے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے حالات پر قابو پالیا متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا ۔
عوامی شکایت پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مظہر بلوچ اور اے ایس آئی افتخار بلوچ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بیکری پر چھاپہ مار کر باسی اور غیر معیاری اشیاء پر کارروائی کیا بیکری مالک کو حفظاں صحت کے اصول اپنانے کی ہدایت کردی
پنجگور ،باسی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 76 افراد کی حالت غیر
وقتِ اشاعت : September 10 – 2017