|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نئے دور کے چیلنجز کا مقابلہ بلوچ قوم کو تعلیمی اور تیکنیکی صلاحیتوں سے آراستہ ہوکر کرنا ہوگا سی پیک کے مخالف نہیں بشرطیکہ اسکا فائدہ بلوچ اور بلوچستان کے عوام کو ملنا چاہئے گوادر کی ہزاروں ایکڑ زمین کی مفت بندر بانٹ، الاٹمنٹ کی منسوخی ڈاکٹر مالک بلوچ کا عظیم کارنا مہ ہے ۔

یہ بات نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی ، ضلعی صدر نیشنل پارٹی کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محراب بلوچ نے ارباب کرم خان روڈ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ حاجی عبدالصمد بلوچ ،جنرل سیکرٹری کو ئٹہ علی احمد لانگو، نائب صدر کوئٹہ محمد حنیف کاکڑ،فنانس سیکرٹری کوئٹہ سعیدسمالانی ،ٹکری عبیداللہ بنگلزئی ،حاجی امان اللہ بنگلزئی ، علی احمد ،کونسلر حاجی یاسین بنگلزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس سے قبل حاجی امان اللہ بنگلزئی ،علی احمد بنگلزئی نے بی این پی (مینگل) سے اور عبدالغفار مینگل نے پیپلزپارٹی سے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکرنیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مقررین نے نئے شامل ہونے والے دوستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ بنانے کیلئے شعوری جدوجہد کی اور اکیسویں صدی کا مقابلہ کرنے کیلئے عملی اور تیکنیکی صلاحیتوں سے آراستہ ہونے کے ساتھ شعوری سیاسی جدوجہد اور منظم جماعت کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مخالف نہیں لیکن سی پیک کے ثمرات گوادر ،بلوچ اور بلوچستان کے عوام کو پہنچنے چاہئے اوراس کیلئے نیشنل پارٹی سیاسی طور پر مصروف عمل ہے اور بلوچ نوجوانوں کو سی پیک سے استفادہ کرنے کیلئے نیشنل پارٹی کے شعوری عمل کا حصہ ہونا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہہ 70سال سے بلوچستان میں جو جماعتیں اقتدار کا حصہ رہی ہیں ان جماعتوں کی قیادت نے بلوچستان کو پسماندہ رکھنے میں بڑا کرداراد اکیامگر نیشنل پارٹی مختصر دور حکومت میں بلوچستان میں تعمیری ترقی کی بنیاد رکھ کر بلوچستان کو نئی راہوں پر گامزن کردیا جس سے بلوچستان کی تقدیر بدلنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔

اگر ڈاکٹر مالک بلوچ کی بہتری پالیسیوں کو جاری رکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے گوادر کوکوڑیوں کے دام فروخت کرکے بندربانٹ کی ان غیر قانونی الاٹمنٹ کی منسوخی ڈاکٹر مالک بلوچ کا عظیم کارنامہ ہے ڈاکٹر مالک بلوچ کا دور تاریخ میں سنہری دور رہا ۔

اس موقع پر یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا اور پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محراب مری کی قیادت میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں محمد حنیف کاکڑاور موسیٰ جان خلجی تھے ۔

انتخابات میں علی احمدبنگلزئی یونٹ سیکرٹڑی اور ظفر بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری تحصیل کونسلران حاجی امان بنگلزئی اور عبدالغفار مینگل جبکہ مشاورتی کونسلران میں یوسف بنگلزئی ،فرید جان اور شبیر احمد منتخب ہوئے۔