|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2017

قلات:  بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقہ گزگ میں چیتا نے حملہ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔

چیتا کے حملے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراز پھیل گیا ہیں تفصیلا ت کے مطابق قلات سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر دور یونین کونسل گزگ کے علاقے تنک میں جنگلی چیتا نے ایک شخص فاضل محمد ولد محمد حیات سکنہ گزگ پر حملہ کر کے زخمی کر دیا تاہم لوگوں کے شور مچانے پر چیتا فاضل محمد کو چھوڑ کر بھاگ نے میں کامیاب ہو گیا ۔

زخمی فاضل محمد کو گزگ ڈسپینسری مرہم پٹی کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہیں تاہم چیتا حملے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید خوف ہراس پایا جا تا ہے اور علاقہ مکینوں کا رات وقت گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہیں

البتہ علاقہ مکینوں کی جانب سے چیتا کو پکڑنے یا اسے مارنے کی کوشیش جاری ہیں مگر اب تک انہیں کامیابی نہیں ملی ہیں