موسی خیل: جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پاکستان کودھمکی دینے والاامریکہ پہلے افغانستان میں اپنااورروس کاحشردیکھے دنیامیں بدامنی اوردہشت گردی کاذمہ دارامریکہ ہے۔
پشتون لسانی پارٹی نے ایک گورنرشپ حاص کرکے قوم کے حقوق کاسوداکردیاپشتونستان بنانے والوں کااپناعلاقہ گلستان کھنڈرات کامنظرپیش کررہاہے برمامیں مسلمانوں کے قتل عام پرپوری دنیاخاموش ہے صوبائی حکومت نے اربوں روپے لیپس کرکے قوم دشمنی کاثبوت دیا۔
ان خیالات کااظہارجمعیت کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،سینیٹرمولاناعطاء الرحمن،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،وفاقی وزیرمولاناامیرزمان،مولانامحمدسرورندیم، مولانامحمدحنیف، مولاناانوارالدین،مولانانوراللہ،مولاناعبداللہ جتک،حاجی عبدالواحدصدیقی،جلال شاہ اخوندزادہ،مولاناعبداللہ حمزئی،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک پائیوخان ودیگرنے جمعیت ضلع موسی خیل کے زیراہتمام مفتی محمودکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی جبکہ اسٹیج پرصوبائی وضلعی قائدین ،قبائلی شخصیات اورمختلف اضلاع کے قائدین موجودتھے،قبل ازین قائدین کاچھ کلومیٹردورپرتپاک استقبال کیاگیااورپانچ سوگاڑیوں اورسینکڑوں موٹرسائیکلوں کے طویل جلوس میں انہیں جلسہ گاہ لایاگیا۔
جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے سینکڑوں رضاروں کوتعینات کیاگیاتھاجبکہ سیکرٹری اطلاعات عبداللہ خان نے میڈیانمائندوں کے لئے ایک علیحدہ اسٹیج کاانتظام کیاتھا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موسی خیل کے دین دوست عوام نے آج اسلام کی عظمت کابول بالاکردیااورہزاروں کی تعدادمیں کانفرنس میں شرکت کرکے جمعیت پربھرپوراعتمادکااظہارکیااوریہ ثابت کردیاکہ موسی خیل جمعیت کامضبوط قلعہ ہے ،کانفرنس میں ہزاروں افرادکی شرکت جمعیت کے حق ریفرنڈم ہے۔
آج کے کامیاب اجتماع نے ثابت کردیاکہ موسی خیل جمعیت کامضبوط قلعہ ہے،26اکتوبرصوبائی سطح پرکوئٹہ میں مفتی محمودکانفرنس ہوگی جس میں لاکھوں افرادشرکت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ مفتی محمودکسی شخص کانام نہیں بلکہ طاغوتی قوتوں کے خلاف عظیم عالمگیرتحریک کانام ہے جوشیخ الہندتحریک کاتسلسل ہے جمعیت ہی سیکولرازم کے خلاف سیسہ پیلائی دیوارہے اس ملک کی بقااورتحفظ اسلام کی بنیادپرقائم ہے اسلام کے بغیریہ ملک قائم نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے کہاکہ جب ادارے اسلام کے خطوط پراستوارنہ کئے جائیں توملک میں امن قائم نہیں ہوسکتاانصاف کے نام پرانصاف کاقتل کیاجارہاہے حکمران انگریزاورمغرب کے غلام بن چکے ہیں ۔
سیکولرقوتیں ترقی کے نام کی آڑمیں سیکولرازم کی پرچارکررہی ہیں لسانی جماعت نے قوم کے حقوق کاسوداایک گورنرشپ حاصل کردیاقوم پرستی کی سیاست دم توڑگئی موجودہ حکومت میں عوام بے روزگارہیں جبکہ چندخاندانوں کے تمام افرادکواعلی پوسٹوں پرتعینات کیاگیاہلراوبرکی سیاست کرنے والوں نے بارڈرپرخندق کودنے کے ٹھیکے میں اربوں روپے ہڑپ25ہزارملازمتیں ضائع کردی گئیں۔
پشتون سربراہ نے کونساانتخابی وعدہ پوراکیاچشمہ بیراج سے نیاٹرانشمین لائن منظورکرنے پرسیاست کرنے والے اقتدارمیں آکرخاموش ہوگئے لورالائی تاتونسہ روڈکاتعمیراتی کام کے فنڈکولسانی پارٹی کے ایک وزیرنے روکے رکابالآخروزیراعلی نواب زہری نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ فنڈکوریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پران کے مشکورہیں لسانی جماعت نے قوم کے حقوق کاسوداایک گورنرشپ حاصل کردیاقوم پرستی کی سیاست دم توڑگئی ۔
موجودہ حکومت میں عوام بے روزگارہیں جبکہ چندخاندانوں کے تمام افرادکواعلی پوسٹوں پرتعینات کیاگیاہلراوبرکی سیاست کرنے والوں نے بارڈرپرخندق کودنے کے ٹھیکے میں اربوں روپے ہڑپ25ہزارملازمتیں ضائع کردی گئیں۔
پشتون سربراہ نے کونساانتخابی وعدہ پوراکیاچشمہ بیراج سے نیاٹرانشمین لائن منظورکرنے پرسیاست کرنے والے اقتدارمیں آکرخاموش ہوگئے،موسی خیل کی ترقی کے لئے لسانی پارٹی نے تین ارب روپے ریلیزکردیئے لیکن زمین پرکچھ بھی نظرنہیں آرہا۔
انہوں نے کہاکہ جمعیت کے امیدوارنے 2008کے الیکشن میں مخالف امیدوارسے صرف135ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی لیکن عوامی خدمت کی بدولت 2010کے ضمنی الیکشن میں 4ہزارلیڈسے کامیابی حاصل کی اور2013کے الیکشن میں 5ہزارووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی جبکہ آئندہ الیکشن میں اس سے بھی زیادہ ووٹوں کی تعدادسے کامیابی حاصل کریں گے،کامیاب کانفرنس کے انعقادپرصوبائی رہنماحاجی محمدخان کبزئی نے مولانامحمدسرورکوروایتی پگڑی پہنائی۔