کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں خدائی خدمتگار ملک امان کاسی کو ان کی تیسری برسی پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک امان نے زندگی بھر فکر باچا خان سے وابستہ رہ کر پشتونوں کے حقوق کے حصول کے لیے اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں نئی نسل کو ان کی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک امان کاسی زندگی بھر پشتونوں کی قومی یکجہتی کے لئے جدوجہد کرتے رہے شعر وادب سے بھی ان کا خصوصی شغف تھا وہ مشکل حالات کے باوجود باچا خان کی فکر سے وابستہ رہے اور خدائی خدمتگار کی حیثیت سے وہ کام کیا جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔
وہ اگر چاہتے تو زندگی بھر عیش و آرام کی زندگی گزار سکتے تھے مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ زندگی بھر پشتون حقوق کے حصول کیلئے کوشاں رہے آج انکی تیسری برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ان کی تیسری برسی کے موقع پر آج ان کی رہائش گاہ چشمہ اچوزئی میں سہ پہر چار بجے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے پارٹی کے صوبائی اور مرکزی رہنما خطاب کریں گے ۔
بیان میں ملک امان کا سی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتون نوجوانوں کو فخر افغان باچا خان کے پیروکاروں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے کارکن آج منعقد ہونے والی تعزیتی ریفرنس میں بھرپور شرکت کرکے مرحوم کو ان کی قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں۔
باچا خان کے فکر پر عمل کر کے ملک میں امن کا قیام ممکن ہے،اے این پی
![]()
وقتِ اشاعت : September 11 – 2017