کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ 20 کروڑ عوام کی بدقسمتی ہوگی ، جب تک مظلوم محروم قوتیں مل کر مشترکہ جدوجہد نہیں اپنائیں گے ، مزید پستی مقدر بنے گی۔
70 سالہ عمر میں نفرت ، تعصب ، بدنیتی کے سوا حکمران کچھ ڈلیور نہ کرسکے ۔ تمام تر محرومیوں ، ناانصافیوں کا ذمہ دار پنجاب کا بالادست اشرافیہ ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انتہاء پسندی ،د ہشت گردی ، شدت پسند چاہے کسی نیت سے پالا گیا تھا وہ دہشت گرد ہی رہیں گے ہمیں سچ بولنے کی سزا شہادتوں کی صورت میں دیا جارہا ہے ۔
ملک امان اللہ کاسی ظاہر اور باطن میں ایک سچا وطن پرست قوم دوست سیاسی رہنماء تھے اور مرتے دم تک اپنے افکار پر کاربند رہے ۔ ان کی تیسری برسی ہم سے اتفاق و اتحاد کا تقاضا کرتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ خان ، نواب ارباب عبدالظاہر کاسی ، انجینئر زمرک خان اچکزئی ، نظام الدین کاکڑ ، ملک ابراہیم کاسی ، ارباب غلام ایڈووکیٹ ، جمعہ خان غم خور ، ملک عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ ، فاروق احمد خان ، عثمان یوسفزئی ، شمس بونیری ایڈووکیٹ ، مہیم خان بلوچ ، شاہ نواز خان میاں خیل ، انجینئر باز محمد خلجی نے چشمہ اچوزئی میں پارٹی کے مرکزی رہنماء ممتاز قوم پرست ملک امان اللہ خان کاسی کی تیسری برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔
مقررین نے کہاکہ پشتون قومی تحریک کے اکابرین اور زعماء نے انتہائی کٹھن حالات میں قوم اور وطن کی خوشحالی کے لئے جدوجہد اپنائی ، جیلوں ، عقوبت خانوں میں اذیتیں برداشت کیں ۔ جلا وطنی ، شہادتوں سے گریز نہیں کیا ۔ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے جدوجہد کیں ۔
اس کے باوجود اشرافیہ کی نزلہ پشتونوں پر گرتی ہیں ۔ طویل نسل کشی کے بعد اب پنجاب کی بالادست اشرافیہ ہماری معاشی قتل عام کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔
گوادر کاشغر مغربی روٹ کو یکسر نظر انداز کرکے پشتونخوا ، فاٹا ، بلوچستان جو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے شکار ہیں مزید محرومیوں کی طرف دھکیلا جارہا ہے جس کے یقیناًمثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے بعد ازاں ملک امان کاسی ، پشتون قومی تحریک کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے دعا اور بعد میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔
امان اللہ کاسی کو خراج تحسین پیش مظلوم و محروم قوتیں ملکر حقوق کی جدو جہد کریں ،اصغر اچکزئی
![]()
وقتِ اشاعت : September 12 – 2017