|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2017

 لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اسٹیڈیم کے اطراف رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنے والے افراد کی بھی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔