سبی: کچھی کینال منصوبے کی تعمیر مکمل (آج) وزیر اعظم پاکستان افتتاح کریں گے سوئی میں عظیم ایشان جلسہ سے بھی خطاب کیا جائے گا تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے سیکورٹی کے سخت اقدامات ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت گردونواح کے قبائلی عمائدین مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے ۔
ایک روزہ دورہ ڈیرہ بگٹی بلوچستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر (آج) ڈیرہ بگٹی پہنچے گے 2002سے شروع ہونے والا کچھی کینال کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سوئی میں ہوئی والے عظیم ایشان جلسہ سے بھی خطاب کریں گے سوئی ڈیرہ بگٹی سمیت گردونواح کے سینکڑوں قبائلی عمائدین مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان بھی کریں گے ۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ڈیرہ بگٹی سوئی کا دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگاوزیراعظم پاکستان کی ڈیرہ بگٹی آمد پر شایان شان استقبال کیا جائے گا گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، وزیر داخلہ میر سرفرار خان بگٹی ، سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی ستی ، کمانڈنٹ سوئی رائفلر کرنل عیبد الرحمن خان ،کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی ، کمشنر نصیر آباد سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہوں گے ۔
ڈیرہ بگٹی سوئی میں ترقیاتی منصوبے سمیت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان متوقع ہے کچھی کینال کا پہلے منصوبے کا افتتاح اور سوئی میں عظیم ایشان جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے سیکورٹی کے سخت اقدا مات بھی کئے گئے ہیں واضح رہے کہ کچھی کینال مں صوبے کا پہلے مرحلے کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے تونسہ بیراج پر واقع پراجیکٹ کے ہیڈ ریگولیٹر سے گزشتہ دنوں 363کلو میٹر طویل مین کینال میں پانی بھرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا میں کینال میں پانی کی بھرائی (آج ) مکمل ہوجائے گی ۔
مذکورہ منصوبہ بلوچستان خصوصا ڈیرہ بگٹی کے دوردراز اور پسماندہ علاقے میں آبپاسی سمیت لوگوں کی اقصادی اور معاشرتی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے کچھی کینال کا مذکورہ منصوبہ2002میں شروع کیا گیا تھا لیکن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور لاگت میں اضافہ کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا وفاقی وصوبائی حکومت کی بھر پور مدد واپڈا انجینئرز کی محنت اورشاندار کام کی بدولت سمیت ایف سی کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے منصوبے کو نئی زندگی ملی ۔
کچھی کینال منصوبے کا پہلا مرحلہ 80ارب رولے کی لاگت سے مکمل کیا گیا 363کلومیٹر طویل میں کینال میں 351کلومیٹر کینال پختہ ہے مذکورہ کینال صوبے پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں واقع تونسہ بیراج سے نکلتی ہے اورصوبے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ختم ہوتی ہے ۔
کچھی کینال منصوبے بلوچستان میں واٹر انفراسٹرکچر اور زرعی شعبہ کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے کچھی کینال کا منصوبہ بلوچستان کی معاشی ترقی کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے اس کی بدولت ڈیرہ بگٹی میں 72ہزار ایکٹر سے زائدزمین زیر کاشت آئے گی سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں کچھی کینال کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا کئی دہائیوں سے مذکورہ منصوبے تعطل کا شکار رہے دوسرے مرحلہ میں کچھی کینال مزید علاقوں کو سراب کرے گا۔
چھی کینال منصوبے کی تعمیر مکمل وزیر اعظم آج افتتاح کریں گے
وقتِ اشاعت : September 14 – 2017