اسلام آباد: فاٹا اصلاحات پر عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ قبائلی علاقہ جات کے فوری کے پی میں انضمام اور ایف سی آر کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ قبائل کے عوامی اور جمہوری حقوق کی حمایت کی گئی۔
اے پی سی میں عجب بات یہ ہوئی کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے اعلامیہ کی مخالفت کر دی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کی تقدیر بدلنے کیلئے سب کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے، اکثریت کی خواہش ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونا چاہئے۔