کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز بلیلی کوئٹہ میں کی زیر اہتمام بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ہر وقت رو رو کر پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا میں آج پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے انہیں بتانا چاہتا ہوں ۔
میاں صاحب آپ کو اس لئے نکالا کہ آپ اور آپ کا پورا ٹبر چور ہے آپ نے اور آپ کے خاندان نے حدیبیہ مل کے نام پر پاکستان کی عوام کا کروڑوں روپے چوری کیا آپ نے پاکستان کی عوام کو بے دردی سے لوٹا آج پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ میفیئر کے فلیٹ سمیت اپنے تمام اثاثے چوری کے پیسوں سے بنائے آپ کو پاکستان کی اعلی عدلیہ نے ملک و قوم سے جھوٹ بولنے اور پاکستان کا پیسہ چوری کرنے پر نکالا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم اور مذہب کے نام ہمیشہ بلوچستان کی عوام کو بیوقوف بنایا گیا مذہب پرست اور قوم پرست جماعتوں نے بلوچستان کی عوام سے جو وعدے کئے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ۔
بلوچستان کی عوام کے جذبات و احساسات کو بار بار مجروح کیا گیا آج بلوچستان کی عوام انتہائی بدحالی کا شکار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ جسے ماضی میں لٹل پیرس کہا جاتا تھا آج سابقہ حکمرانوں کی مہربانیوں کی وجہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بلیلی میں صوبائی نائب صدر ملک منیر کاکڑکے زیرا ہتمام عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرمسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے ملک عبدلصمد میریانی ، وارث میریانی ، سابق کونسلر بلیلی گل خان اچگزئی، حاجی حمد اللہ اچگزئی ،محمد قاظم کاکوزی ،نیک داد ناصر ،عبدلحنان بازئی ،نصیب اللہ کاکڑ ، ممتاز قبائلی رہنماہ حاجی عبدلظاہر کاکڑ ،عبدلباری کاکڑ ،عبدلواسع لہڑی ،جمعہ خان میرانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سردار یار محمد رند نے کہاکہ بلوچستان کی عوام تمام جماعتوں کو آزما چکی ہیں اور تمام جماعتوں نے بلوچستان کی عوام کو مایوس کیا ہے بلوچستان کی باشعور عوام ایک دفعہ پاکستان تحریک انصاف کو موقع دیں انشاء اللہ ہم بلوچستان کی عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔
آج بلوچستان میں ایک چپڑاسی کی نوکری بھی بغیر پیسوں کے نہیں ملتی ہم انشاء اللہ بلوچستان کے تمام تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر با عزت روزگار فراہم کریں گے ۔
جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر صوبائی نائب صدر میر اسماعیل لہڑی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ، مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی، صوبائی نائب صدر ملک منیر کاکڑ ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل باری بڑیچ ، صوبائی جواءں ٹ سیکرٹری سردار عاطف سنجرانی، صوبائی رہنما قاسم سوری ، صوبائی رہنما ڈاکٹر منیر بلوچ، کونسلر خدا بخش لہڑی، منورہ منیر ، چوہدری شبیر ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔
قوم اور مذہب کے نام پر بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ سے بیوقوف بنایا گیا ہے ،سردار یار محمد رند
وقتِ اشاعت : September 23 – 2017