|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2017

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میگا کیسز کے حوالے سے نیب کی جانب سے ان کے خلاف کا رروائی نہ ہونے کے خلاف نیب کے مرکزی ہیڈ کورٹر اسلام آباد میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جماعت اسلامی بڑھا دھرنا دے گی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں بلا تفریق سب کا احتساب ہو پاناما کیس میں قرضے معاف کرانے والوں کے خلاف بھی کا رروائی کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد الفلاح ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا

اس موقع پر مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم، بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہا شمی، سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو ، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان، مذہبی سکالر ڈاکٹرعطاء الرحمان، بشیر احمد ماندائی، زاہد بلوچ، عبدالولی شاکر، عبدالمتین اخونزادہ، ڈاکٹر ابراہیم، سمیت دیگر بھی موجو دتھے ۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں 2018 کے انتخابات میں بھر پور طریقے سے جماعت اسلامی کی جانب سے حصہ لینے کا فیصلہ کر تے ہوئے امیدواروں کے حوالے سے ایک واضح پالیسی اور موقف اپنایا گیا ہے جس کے حوالے سے صوبائی قیادت میڈیا کو ہونیوالے فیصلوں سے آگاہ کرے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ پیغام امن، احترام اور عقیدت کا درس دیتا ہے کیونکہ حضرت امام حسینؓ ہم سب کے لئے عقیدت کا مرکز ہے کیونکہ یکم محرم کو حضرت عمرؓ خلفائے راشدین کی شہادت کا دن ہے اس لئے اس سے محبت اور یکجہتی کا پیغام ملتا ہے کہ انہوں نے اسلام کی ترویج کے لئے قربانیاں دی اور شہید ہو کر ان کا خون رنگ لایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں پاک فوج، حساس اداروں، انٹیلی جنس اداروں اور دیگر فورسز کی جانب سے جو امن وامان قائم ہوا ہے اس میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امن کو بحال رکھا جا سکے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کی جانب سے ملی یکجہتی اتحاد کو فعال بنایا گیا ہے تاکہ وہ مثبت کردار ادا کر سکے

انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کا محور ہے جس کے لئے دینی جماعتیں اپنا کردار ادا کر رہی ہے سیاسی حکمران جماعت جو کہ دھاندلی کی وجہ سے باہمی دست وگریباں ہو رہی ہے اور اپنے گھر میں صفائی کی باتیں کر رہے ہیں کیونکہ حکمران جماعت کے قائدین اپنے گندھے پڑے چوراہئے پر دھو رہے ہیں ۔

ہمیں اپنی خود مختاری کی حیثیت سے قوم کو سامنے لانا ہے تاکہ ظالموں کے ظلم سے نجات مل سکے اور کشکو ل کو توڑ کر معاشی بہتری کے لئے کام کر نا چا ہئے اور قومی وسائل کو منصفانہ طریقے سے جمہوری پارلیمانی نظام میں تقسیم کیا جائے تاکہ جمہوری پارلیمانی نظام مضبوط ہو انہوں نے کاہ ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو سیاسی طو رپر حل کر کے معاشی طور پر بہتر بنا نے کی ضرورت ہے ۔

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سوئٹزر لینڈ میں پاکستان مخالف بینرز آویزاں کرنے کے پیچھے بھارت کا مکروہ چہرہ چھپا ہوا ہے کیونکہ حکمرانوں کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کے پیسے اس میں پڑے ہوئے ہیں اب اس کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان کے لو گوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے چا ہئے اس لئے ڈومیسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے ایک عدالتی کمیشن بنایا جائے50 ہزار خالی آسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پو را کیا جائے اور بلوچستان کے مسائل کو سیاسی بنیادوں پر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے کیونکہ لوگ اب قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں حکمرانوں کو اس پر سنجیدگی سے کام کر نا چا ہئے ۔

انہوں نے نوابزادہ گزین مری کی اٹھارہ سالہ جلا وطنی کے بعد اپنے وطن واپسی کا خیر مقدم کر تے ہوئے دیگر رہنماؤں سے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان آکر ملک کی سیاست میں حصہ لیں کیونکہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدلے گا جس کا محور بلوچستان اور گوادر ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پشتو اکیڈمی کا قیام پشتو کلچر ، ثقافت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا وزیراعظم کی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے لیکن میانمار کے 7 لاکھ مسلمانوں کو سات سالوں میں شہید کیا گیااور6 لاکھ مسلمان آج بھی نقل مکانی کر کے کسمپرسی کی زندگی کی گزارنے پر مجبور ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی تاکہ کرپٹ عناصر کا محاسبہ ہو سکے اور جماعت اسلامی میگا کرپشن کے کیسز پر کارروائی کے لئے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نیب کے مرکزی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں بہت بڑا دھرنا دے گی جس کا مقصد میگا کیسز اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کے خلاف کا رروائی کرانا مقصود ہے۔